Tag Archives: urdu poetry

عشق

20 اگست

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=pfbid02YfuCNsnSvnbuismcVroHdXXAZsZCjxeRchiapKNWTJH5JSipkf67dX2XRTrSmRrGl&id=100063911417142&sfnsn=scwspmo&mibextid=6aamW6

محورقص خرام

11 جنوری

اے مخالف محبت کیوں تم بگڑ گۓ

اے پیراہن چاہت کیوں تم بپھر گۓ

 

تنا سخ روحوں کا تھرکنا سمجھ کر

محورقص خرام ہوں، کیوں تم اکڑ گۓ

 

تیا پانچا دل مرا ہے ہوا پر

تہمت کو لگا کر کیوں تم چڑھ گۓ

 

دماغ الٹ گیا ہے پیرانہ سالی میں

ہمارے عشق سے کیوں تم مُکر گۓ

 

کاشف من ترا بس اسی کی گلی ہے

سرعام قتل ہونے کیوں تم أدھر گۓ

محبت

19 مئی

نم آنکھوں پہ مسکراہٹ لاتی ہے محبت

عجب عجب تماشے دکھاتی ہے محبت

ہر پل تیری یاد، ہر لمحہ تیرا ہی خیال

مجھے یوں تجھ سے ملاتی ہے محبت

وہ  غم   کیا   غم کہ تو  شریک   غم   نہیں

بن تیرے کیسی خوشی ،یہ سمجھاتی ہے محبت

تیرے قرب میں سمجھا کیا نعمت ہے زندگی

وقت قضا جانا، کتنی بے ثباتی ہے محبت

تیری مسرت میں مضمر مرا سکون ، جان جاں

تجھے اداس پاؤں تو بہت دل دکھاتی ہے محبت

انتہاۓ شوق میں پڑ چکی ہے تیری عادت

نت نیی تلخیوں سے پھر آزماتی ہے محبت

پہلے پیار کا روگ خدارا دشمن کو بھی نہ لگے

بہ مثل ماہی بے آب سدا تڑپاتی ہے محبت

روز روز کیسے بنتے بگڑتے ہیں رشتے یہاں

کبھی زندگی بناتی ، کبھی موت دلاتی ہے محبت

دیوانگی کیا ہے ؟ ہوشمند سے کیوں پوچھو

کیسے ہنساتی اور کیسے رلاتی ہے محبت

اے خوش خوش پھرنے والے ، اسیر محبت کاشف

تمہارے دم سے خود وجود و  نمو پاتی ہے محبت

 

 

 

Written by Kashif Ali Abbas

 

جب ہم تم ملے

6 مئی

جب ہے آمد  پیکر حسن و وفا

یہ اداس دل کسقدر خوش ہوا 

یہ باتیں تری ، دل کرے واہ

 معصومیت نے دل کو چھوا 

جان بہاراں کبھی ہمیں بھی آزما 

دیکھ ہم میں ہے تو بس وفا 

کبھی تو پردہ ملن  بھی اٹھا 

دونوں ہاتھ بلند دیں گے دعا

مری نظر میں بس تم ایک اپسرا 

تری خاطر سہ لیں گے سب جفا 

آنکھوں سے نکل اور دل میں سما 

ہمیں بھی کچھ سبق عاشقی کے پڑھا 

خوش آمدید فقط کاشف نے  کہا

پھر نغمہ مسرت و کیف ہی سنا  

میری جنگلی بلّی

21 اپریل

میری جنگلی بلّی ہو تم ڈارلنگ 

اک حسین ٹلی ہو تم ڈارلنگ 

کش ہو سگرٹ کا، یا پیپسی ہو

مری جان تم ان سے بیحد زیادہ ہو عزیز

تم ایک جنگلی بلی ہو ،

 آہ یہ جو سریلی سی

تمہاری ماؤں ماؤں ہے، بہت دلپذیر ہے

تم لمحوں میں غصہ کھا جاتی ہو، باز رہو

ورنہ اتنی پھینٹی لگے گی،

 کے غصہ بھول جاؤ گی

مجھ کو  غلط نہ سمجھو، میں  بہت پوزیسو ہوں

اے جنگلی بلی ، صرف تمہارا معاملے میں

خدارا ، اپنے یہ تیز تیز سے پنجے

مجھے دکھا دکھا کر مت ڈرایا کرو

جنگلی بلی ہو، بلی ہی رہو، ہماری بیوی نہ بنو

تم جانتی ہو، جب دم ہلاتی یہاں وہاں جاتی ہو

میرا دل بھی لے جاتی ہو ،

 میری جان بھی لے جاتی ہو

او بلی ، دودھ پیا کرو،

تم تو خوں پینے پے تلی ہو

کسقدر خونخار ہو تم، اے جنگلی بلی جی،

آؤ پیار کی بات کریں

راز کی بات کریں، لڑائی چھوڑو ،

 امن و اشتی کی بات کریں

مگر تم تو طالبان کی جیسی ہو گی ہو،

  اے  جنگلی بلی ماڈرن ہو جا

یاد کرو پہلے تم کتنی رومانٹک تھی،

 یہ اب تمھیں کیا ہو گیا

تمہاری ماؤں ماؤں بھی کٹر سی ہو گی،

میری بلی پہلی والی ہو جا

مانو بلی ، ماں جا

دل کے یہ ارمان

آنسو کے  سایے

ہم نہیں رویں گے

 اے  جنگلی بلی تری یاد میں

سنا ہے، کے تم بیوفا ہو

اور ایک جنگلی بللے کے ساتھ

دیکھی گیی ہو…

آہ یہ خبر ، منحوس خبر

سننے سے پہلے

ہمارے کان بند کیوں نہ ہوے؟

ہم دنیا سے اٹھ کیوں نہ گیے ؟

بلیوں میں وفا ہوتی ہی نہیں شاید

جنگلی بلی ، تم ایک باوفا بلی ہو

دھوکےباز ہو ، بللے کی طرفدار ہو

میرا دل توڑ کر تم بھی خوش نہ رہ سکو گی

نہ دودھ ملے گا، نہ بالایی نہ ہی چھیچھڑے

نہ حقیقت میں تو نہ خواب میں

اے جنگلی بلی، اب تم کھمبا ڈھونڈتی پھرو

جتنی کھسیانی ہو جاؤ، نہیں نوچ سکتی

کیوں کے تم نے بیوفائی کی ، اور دل ترا

اک سنگدل بلی کا دل ہے، اب قسمت کے  چوہے

تم سے روٹھہ گیے ہیں ، اے بلی ہوش کر

نو سو چوہے کھا کر تم حج کو چلی ؟

واہ رے واہ ، اب تم ایک مولوی بلی ہو

یاد کرو وہ سب جو بھول چکی ہو

جنگلی بلی !!! میں وہ ہوں جو عاشق قدیم ہے

تب جب نہ کوئی بلا تھا، نہ کوئی لدھڑ نہ کوئی اور

میں تھا، میں تھا، صرف میں ہی تھا ….اے بُلکڑ بلی

تمہاری ماؤں ماؤں میرا سوا کون سنتا تھا

تمھارے پنجے سب تیز مجھ پر ہوے

تم نے درخت پر چڑھنا سیکھا

اور آج، ہم کو بلاک کر دیا ہے لایف سے

اے احسان فراموش جنگلی بلی، دل تو چاہتا ہے

کے تجھے وہ سزا دوں کے، قصایی کا تختہ  ہو، چھیچھڑے ہوں

مگر تجھے موقعہ نہ ملے …

تم ایک ضدی ، بیوقوف بلی ہو، سمجھی تم

نہ تم حسین ہو، نہ ماڈرن ہو

نہ تم بولڈ ہو ، نہ تم بیحد تعلیم یافتہ

نہ تم کوئی توپ چیز ہو، بس ایک چیز خاص ہے تم میں

کے مجھ  سا  تم پر مر مٹا ہے ، اور اے بلی ، تم نے

اس کا فایدہ اٹھایا ہے ، مگر اب کوئی کھیل نہیں

اے جنگلی بلی، اگر تم سیدھی طرح نہ سمجھیں

تو دم سے پکڑ کر اتنے چکّر دوں گا

کے دودھ کی جگہ پیپسی پیو گی

مگر جو بھی ہو تم، ہو کمال کی

میری جان تم میں بسی ہے

میرا دل تم نے لے لیا

ہاۓ اے جنگلی بلی مان جا

کیوں کے مجھے تم سے

تمہاری تمام بیوقوفی کے بعد بھی

بیحد پیار ہے ، محبت ہے

کچھ نفرت ہے ، مگر پھر پیار ہے

اے جنگلی بلی ، ذرا سامنے تو آ

تو آخر چیز ہے کیا، ہے کیا؟

جو بھی ہو میری جان ہو تم

دل، روح، ارمان ہو تم

میری جنگلی بلّی ہو تم ڈارلنگ 

اک حسین ٹلی ہو تم ڈارلنگ