Tag Archives: ajkpsc kashif ali abbas

عشق کا معجزہ

30 جون

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=pfbid05jd4gBLpnK2vSBtUfGZ2gM3kjUTdTx8X9XsA4pVCFWqTZQRhAWerhTUohWv9hj5jl&id=100063911417142&sfnsn=scwspmo&mibextid=RUbZ1f

آزاد کشمیر پبلک سروس کمیشن کے نام کھلا خط ! (An open letter to Ajkpsc, Ajk psc)

12 فروری

آزاد کشمیر پبلک سروس کمیشن کے نام کھلا خط !

میں قانون سے نا بلد ایک عام شہری آپ سے یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ

١-آزاد کشمیر پبلک سروس کمیشن نے کس قانون کی کس شق کے تحت ١٠ فروری کو کامیاب سیکشن آفیسرز( امیدواروں) کی جاری شدہ لسٹ میں تبدیلی کی، دو امیدواروں کو نکالا اور دو اور کو ڈال دیا – براہ مہربانی مجھے قانون اور شق کا حوالہ نمبر عنایت کر دیں !لسٹ نمبر ایک اور لسٹ نمبر دو کیوں ہے؟ لسٹ نمبر ایک غلط تھی؟ لسٹ نمبر دو کیسے جاری ہوئی؟ کیوں جاری ہوئی ؟ جواب ضرور دیجیے گا !

٢- میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں، بصد احترام ، کہ آزاد کشمیر پبلک سروس کمیشن کے معزز ممبران نے کس ریاستی یا پاکستانی قانون کے تحت ١٠ گھنٹے بعد اس لسٹ کو منسوخ کیا، اور نئی لسٹ کو جاری کیا – جبکہ آپ نے اس سے پہلے جاری شدہ اٹھارہ لسٹوں میں کسی قسم کی تبدیلی نہ کی، اس لسٹ میں تبدیلی کا سبب بیان فرمائیں –

٣- مجھے ایک شہری ہونے کے ناطے حق ہے کہ میں آپ سے یہ دریافت کروں، کہ آپ نے کس قانون اور کس شق کے تحت (تحریری ترتیب) کو پاس منظرمیں رکھتے ہوۓ اسی ترتیب سے امیدواروں کو انٹرویو میں پاس کیا – کیا یہ Css کا طریق تھا، یا باقی ملکی سروس کمیشنز کا؟ چونکہ وہاں ایسا نہیں ہوتا، اور انٹرویو کے علیحدہ مارکس ہوتے ہیں اور تحریری امتحان میں اول نمبر والے اکثر انٹرویو پاس ہی نہیں کر پاتے – تو آپ نے کس طریقہ کار کو اختیار کیا؟ کیا یہ آپ کی اپنی اختراع تھی یا آپ کسی قانون کو سامنے رکھ کر ایسے انٹرویو لے رہے ؟ براہ مہربانی اس کی وضاحت کیجیے –

٤- یہ بتاییں کہ آزاد کشمیر پبلک سروس کمیشن نے رول نمبر سلپ پر پاس کرنے کا اور طریقہ دیا، عملی طور پر ایک اور طریقہ سے پاس کیا، اور لسٹ جاری ہونے پر ایک نیا ہی راستہ واضع کیا – یہ تین راستے کس قانون کی کس شق کی کس پیرا کے تحت اختیار کیے گیۓ – وضاحت فرماییں –

امید واثق ہے، کہ معزز کمیشن ممبران بشمول چیئرمین صاحب اس کی تسلی و تشفی بخش وضاحت فرما دیں گے

آپ کی دعاؤں کا طالب ، آپ کا خیر خواہ

کامیاب امیدوار لسٹ نمبر ایک ….

رول نمبر ٨١٣٩ (سیکشن آفیسر)

کاشف علی عبّاس